مرجعیت کی خبریں

img

یت اللہ یعقوبی نے مظاہروں کی قیادت سنبھالنے کے لیے باشعور قومی قیادت کے وجود پر زور دیا.

جناب آیت اللہ یعقوبی نے اکابرین ملت اور یونیورسٹی کے اساتذہ سے یہ مطالبہ کیا کہ ملک میں ہونے والے مظاہروں میں کلیدی کردار ادا کریں تاکہ قومی و اصطلاحی منصوبہ بندی کی خاطر مطالبات میں یکسانیت ایجاد ہو اور انکو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے اور تاکہ اس عوامی تحریک کے رخ کو معین کیا جاسکے اور انحرافات، مفاد پرست عناصر اور کامیابیوں پہ ڈاکہ ڈالنے والے افراد سے بچایا جا سکے

آپ نے نجف اشرف میں اپنے دفتر میں اساتذہ کرام اور اسٹریٹیجک ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ عوام کی اکثریت فقط اپنے سامنے موجود مشکلات کے حل کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ انکے اصل أسباب کے سدباب کی جانب متوجہ نہیں ہے اور اسی طرح مطالبات بھی جدا جدا ہیں، جبکہ مسئلہ فقط بجلی کی لوڈشیڈنگ یا نوکریوں کی عدم فراہمی کا نہیں بلکہ اصل مسئلہ اس سے کئی بڑا ہے اور یہاں اکابرین ملت پر مسئلے کی تشخیص کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے.

پس مسائل کا حل ڈھونڈنا فقط صاحب اقتدار سیاست دانوں اور سیاسی نظام پر موقوف نہیں بلکہ اسکی ذمہ داری اداروں اور بقیہ مددگار جماعتوں پر بھی عائد ہوتی ہے.

اسی طرح آپ نے مسائل کے عارضی اور ظاہری حل کی بجائے بنیادی اور اصلاحی حل نکالنے پر زور دیا.