مرجعیت کی خبریں

img

آیت اللہ یعقوبی نے مظاہروں کی قیادت سنبھالنے کے لیے باشعور قومی قیادت کے وجود پر زور دیا.

جناب آیت اللہ یعقوبی نے اکابرین ملت اور یونیورسٹی کے اساتذہ سے یہ مطالبہ کیا کہ ملک میں ہونے والے مظاہروں میں کلیدی کردار ادا کریں تاکہ قومی و اصطلاحی منصوبہ بندی کی خاطر مطالبات میں یکسانیت ایجاد ہو اور انکو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے اور تاکہ اس عوامی تحریک کے رخ کو معین کیا جاسکے اور انحرافات، مفاد پرست عناصر اور کامیابیوں پہ ڈاکہ ڈالنے والے افراد سے بچایا جا سکے

مزید پڑھیں
img

آیت اللہ یعقوبی حکومت سے مظاہرین کے جائز مطالبات کے فوری حل اور ملک کو درپیش مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور مختلف ایجنڈوں کے تحت مطالبات کی راہ میں روڑے اٹکانے والے لوگوں سے مظاہرین کو خبردار اور ہوشیار رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں

آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی نے نجف اشرف میں اپنے دفتر میں عراق میں اقوام متحدہ کے وفد کے سربراہ جناب یان کوبش کا استقبال کیا مہمان نے عراق کے حالیہ سیاسی اور اجتماعی حالات اور مظاہروں میں املاک عامہ اور ملکی اقتصاد کو نقصانات پہچانے پر بے چینی کا اظہار کیا. جناب آیت اللہ یعقوبی نے مشکلات کے باوجود ثابت قدمی کے ساتھ مسلسل سرگرمیاں انجام دینے پر اپنے مہمان کا شُکریہ ادا کرنے کے بعد فرمایا کہ ان مظاہروں کی ابتداء ابھی سے نہیں ہو رہی بلکہ کئی سالوں سے ان کے اسباب موجود تھے لیکن اسکی چنگاری کسی وقت بھڑک سکتی ہے ملک میں موجود قیادت کو چاہیے کہ پرسکون حالات میں ہی مشکلات کے فوری حل کے لیے حکمت عملی مرتب دے، افراتفری اور پریشان کن حالات میں فیصلے کرنا تو فقط آگ کو وقتی طور پر بجھانے جیسا ہے.

مزید پڑھیں