ہمارے مضامین

img

امام جعفر صادق علیہ السلام کا تعارف اور مقام ومرتبہ۔۔۔

عالم اہل سنت ابن خلکان نے تحریر کیا ہے کہ: آپ سادات اہل بیت علیہم السلام سے تھے اور آپ کی فضیلت اور آپ کا فضل و کرم محتاج بیان نہیں ہے۔آپ 17 ربیع الاول 83 ھ مطابق پیر کے دن مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپکی ولادت تاریخ کو خدا نے بڑی عزت دے رکھی ہے اور احادیث میں ہے کہ اس تاریخ کو روزہ رکھنا ایک سال کے روزے کے برابر ہے ۔ امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:

مزید پڑھیں
img
img

آیت اللہ یعقوبی حکومت سے مظاہرین کے جائز مطالبات کے فوری حل کے لئے منصوبہ بندی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں

آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی نے نجف اشرف میں اپنے دفتر میں عراق میں اقوام متحدہ کے وفد کے سربراہ جناب یان کوبش کا استقبال کیا: مہمان نے عراق کے حالیہ سیاسی اور اجتماعی حالات اور مظاہروں میں املاک عامہ اور ملکی اقتصاد کو نقصانات پہچانے پر بے چینی کا اظہار کیا. جناب آیت اللہ یعقوبی نے مشکلات کے باوجود ثابت قدمی کے ساتھ مسلسل سرگرمیاں انجام دینے پر اپنے مہمان کا شُکریہ ادا کرنے کے بعد فرمایا کہ ان مظاہروں کی ابتداء ابھی سے نہیں ہو رہی بلکہ کئی سالوں سے ان کے اسباب موجود تھے لیکن اسکی چنگاری کسی وقت بھڑک سکتی ہے ملک میں موجود قیادت کو چاہیے کہ پرسکون حالات میں ہی مشکلات کے فوری حل کے لیے حکمت عملی مرتب دے، افراتفری اور پریشان کن حالات میں فیصلے کرنا تو فقط آگ کو وقتی طور پر بجھانے جیسا ہے.

مزید پڑھیں
img

مذاہب عالم کے علماء سے حضرت امام رضاکے علمی مناظرے

مامون رشید کوخودبھی علمی ذوق تھا اس نے ولی عہدی کے مرحلہ کوطے کرنے کے بعدحضرت امام علی رضاعلیہ السلام سے کافی استفادہ کیا پھراپنے ذوق کے تقاضے پراس نے مذاہب عالم کے علماء کودعوت مناظرہ دی اورہرطرف سے علماء کوطلب کرکے حضرت امام رضاعلیہ السلام سے مقابلہ کرایاعہدمامون میں امام علیہ السلام سے جس قدر مناظرے ہوئے ہیں ان کی تفصیل اکثر کتب میں موجودہے اس سلسلہ میں احتجاجی طبرسی ،بحار،دمعہ ساکبہ، وغیرہ جیسی کتابیں دیکھی جاسکتی ہیں ،میں اختصارکے پیش نظرصرف دوچار مناظرے لکھتاہوں۔

مزید پڑھیں