
آیت اللہ الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظله) کی زندگی پر ایک نظر
آپ کی ولادت نجف اشرف میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم دلادت کی صبح سن 1380ہجری بموافق ستمبر 1960 عیسوی کو ہوئی۔ آپ کی پرورش خطابت اور ادب میں مشہور خاندان کے علمی اور دینی ماحول میں ہوئی۔ ادب، اشعار اور خطابت کے شعبے میں آپ کا خاندان شہرت کا حامل رہا ہے جیسے ”الایمان الشعیرہ“ میگزین(جس کی نجف اشرف میں نشر و اشاعت ہوتی ہے) کے مدیر آپ کے والد شیخ موسی تھے، آپ کے نانا شیخ مہدی اور آپ کے دادا شیخ یعقوب دونوں آيت الله شیخ جعفر شوشتری(رہ) اور آيت الله شیخ حسین قلی ہمدانی(رہ) کے اخلاقی اور عرفانی مکتب سے تعلیم یافتہ تھے۔
مزید پڑھیںسوال و جواب
قرآن کریم میں ہے: اگر تم نہیں جانتے تواہل ذکر سے پوچھو۔
س:کیا کوئی شخص بنک یا اپنے کسی دوست سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے قرض لے سکتا ہے؟
ج: جی ہاں، اگر بغیر عسر و حرج اس کو ادا کر سکتا ہو تو اس خاطر قرض لے سکتا ہے۔
س. بعض کمپیوٹر سینٹرز شرعی پہلو کی رعایت کیے بغیر رِنگ ٹونز اور تصویریں بیچتے ہیں انکے ساتھ خرید و فروخت کا کیا حکم ہے؟
ج:بسمہ تعالیٰ :اگر ان کے ساتھ خرید و فروخت پر حرام کام میں تعاون کا عنوان صدق کرے تو انکے ساتھ معاملہ کرنا حرام ہے۔
س:کیا کتابی کفار یعنی یہود و نصاریٰ نجس ہیں اور انکے ساتھ کھایا پیا جا سکتا ہے؟
ج:کتابی کفار ذاتی طور پر پاک ہیں پس اگر وہ ظاہری نجاست کو خود سے دور کر لیں تو ان کے ساتھ کھایا پیا جا سکتا ہے۔